What is a Successful Life And How To Acheive it? (A Islamic Way)
بیٹے نے باپ سے پوچھا … کہ یہ کامیاب زندگی کیا ہوتی ہے؟
باپ بیٹے کو پتنگ اڑانے لے گیا
بیٹا باپ کو غورسے پتنگ اڑاتے دیکھ رہا تھا. تھوڑی دیر بعد بیٹا بولا پتنگ دھاگے کی وجہ سے اور اوپر نہیں جا پا رہی .. اگر ہم اسے توڑ دیں؟ .. تو یہ اور اوپر چلی جائے گی
باپ نے دھاگہ توڑ دیا .. پتنگ تھوڑا سا اور اوپر گئی اور اس کے بعد لہرا کر نیچے آئی اور دور انجان
جگہ پر جا کر گر گئی.
اب باپ نے بیٹے کو زندگی کا فلسفہ سمجھایا … بیٹا زندگی میں ہم جس اونچائی پر ہیں ہمیں اکثر لگتا ہے کہ کچھ چیزیں جن سے ہم بندھے ہوئے ہیں، وہ ہمیں اور اوپر جانے سے روک رہی ہیں. جیسے کہ والدین، گھر، نظم و ضبط، اخلاق، حلال حرام کا فرق، زبان، وعدے، اخلاقی زمداریاں وغیرہ وغیرہ اور کچھ لوگ ان سے آزاد ہونا چاہتے ہیں. یہ سوچ کر کہ اسے شاید ہم ترقی کر جائیں گے
اصل میں یہی وہ دھاگے ہوتے ہیں جو ہمیں اس اونچائی پر بنا کے رکھتے ہیں.
ان دھاگوں کو توڑ کر ہوسکتا ہے ہم ایک بار تو اوپر جائیں لیکن بعد میں ہمارا وہی حشر ہوگا جو بغیر دھاگے کی
پتنگ کا ہوا
لہذا اگر زندگی میں تم بلندیوں پر جانا اور پھر مستقل بلندیوں پر رہنا چاہتے ہو تو کبھی بھی ان دھاگوں سے رشتہ مت توڑنا
Content Courtesy: College Study.
About The Author: Pernambut Blogger
Hello World! The name’s Pernambut Blogger. I am a tireless seeker of knowledge, occasional purveyor of wisdom, coincidentally founder of this blog and working as graphic designer & web developer.
More posts by Pernambut Blogger